نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے منچلوں کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کر لیا
منگل 30 دسمبر 2014 16:00
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والے منچلوں کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کر لیا گیا۔ تمام اہم شاہرات پر خصوصی ناکہ جات برائے انسداد ون ویلنگ لگائے جارہے ہیں۔ کوہ نور ،ڈی گراونڈ،کینال روڈ،جڑانوالہ روڈ،سرگودھاروڈ،جھنگ روڈ،سمندری روڈاور شیخوپورہ روڈ پر خصوصی ٹریفک نفری تعینات کی جا رہی ہے۔
بہتر ٹریفک بہاؤ کے لیے بھی بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے تمام اہم شاہرات ،مارکیٹس اور پوائنٹس پر نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 650ٹریفک وارڈنز اور 40ٹریفک انسپکڑز کو اس خصوصی ڈیوٹی پر تفویض کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
شہریوں کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گاتاہم سڑکوں پر ہلڑ بازی اور غیر مہذب انداز سے ڈرائیونگ کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او نے شہریوں سے استدعاء بھی کی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی بھرپور پاسداری کریں جبکہ ٹریفک وارڈنز کو بھی ٹریفک قوانین کی وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف بھر پور اور بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.