ملتان میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، 6 نقاب پوش ڈاکو نیشنل بینک سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

منگل 30 دسمبر 2014 16:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) ملتان میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی کی واردات میں 6 نقاب پوش ڈاکو نیشنل بینک علاقے تھانہ گل گشت سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔ مزاحمت کرنے پر گارڈ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح دس بجے تین موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو نیشنل بینک غوث الاعظم روڈ پر داخل ہوئے اور نیشنل بینک کے گارڈ کو قابو کیا اور مزاحمت کرنے پر گارڈ عبد الستار کے دماغ میں گولی مار اسے مار دیا جبکہ ایک اور گارڈ عابد علی شاہ کو زخمی کر دیا ۔

کاؤنٹر پر پڑی لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر سی سی پی او ملتان چوہدری سلطان گجر اور دیگر پولیس اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے بینک سے شواہد حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق گارڈ کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پنچا دی گئی بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔مسلح ڈاکوؤں کی عمریں 25سے30 سال تھیں جو تین موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور یہ موٹر سائیکل انتہائی پرانے تھے۔مسلح ڈاکوؤں نے بینک منیجر پر بھی کئی فائر کئے تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے اور بینک مینجر کا پرس جس میں نقدی ،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ موجود تھے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :