پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، وزیر اعظم

منگل 30 دسمبر 2014 16:05

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، وزیر اعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، موٹر وے ایم ٹو ایک تجربہ تھا جو کامیاب ہوگیا ، اب گودار سے کاشغر تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اسلا٘ م آباد میں موٹر وے پولیس کی سالانہ کارکردگی برائے تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا موٹروے پولیس کی سولہ سالہ تاریخ شاندار مثالوں سے بھری ہے ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے اہلکار اور افسران توقع پر پورا اترے ۔ انہوں نے کہا موٹر وے ایم ٹو ایک تجربہ تھا جو کامیاب ہوگیا ۔ اب گودار سے کاشغر تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نوز شریف نے کہا کراچی تا لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے آئی جی موٹر وے کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ذوالفقار چیمہ جیسے افسروں سے مزید خدمات لینی چاہئیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :