ہارون آباد، بارڈر دیکھنے گیا نوجوان انڈین سیکیورٹی فورسزکے ہتھے چڑھ گیا،

ایک سال سے ہندوستانی جیل میں بند ،غریب باپ کی وزیر اعظم ،وزارت داخلہ سے مدد کی اپیل

منگل 30 دسمبر 2014 16:14

ہارون آباد، بارڈر دیکھنے گیا نوجوان انڈین سیکیورٹی فورسزکے ہتھے چڑھ ..

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) بارڈر دیکھنے گیا نوجوان انڈین سیکیورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ گیا ، ایک سال سے ہندوستانی جیل میں بند غریب باپ کی وزیر اعظم اور وزارت داخلہ سے مدد کی اپیل ۔نواحی گاؤں چک نمبر430 سکس آر کا غریب محنت کش منظور احمد جوئیہ کا جواں سالہ بیٹا محمد صفدر جس کو دماغی بیماری بھی تھی ایک سال قبل بارڈر دیکھنے گیا وہاں پر انڈین سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ۔

پکڑے جانے کے متعدد ماہ بعد اس کا معلوم ہوا ۔

(جاری ہے)

منظور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا نہ تو سمگلر ہے اور نہ ہی دہشت گرد بلکہ نویں جماعت تک پڑھا ہوا ہے جس کو اکثر اوقات دورہ نما بیماری تھی اس دن بھی دورہ جیسی صورت حال ہو گئی جس کے باعث اس کو پکڑ لیا گیا اس کی والدہ اور گھر والوں کی حالت بھی خراب ہو رہی ہے ۔اس کی ماں تو ذہنی مریض بن چکی ہے جو کہ با ر بار باہر کی طرف دوڑتی ہے ۔ اس نے وزیر اعظم ، صدر پاکستان ، وزیر داخلہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کا مطالبہ کیا ہے اس کے بے گناہ بیٹے کو چھڑایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :