پیپلز پارٹی نے عوام سے روٹی ،کپڑا،مکان کے نعرے پر ووٹ لئے ،اقتدار میں ا ٓ کر عوام کے حقوق بھلا دیئے،مولانا راشد محمود سومرو

منگل 30 دسمبر 2014 16:44

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی نے عوام سے روٹی کپڑااور مکان کے نعرے پر ووٹ لئے اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے حقوق بھلا دیئے،میرے والد شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتل تو گرفتار ہوگئے لیکن ان کے قتل کی سازش میں اصل ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے،ورنہ جمعیت علماء اسلام احتجاجی تحریک چلائے گی یہ بات جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی رہنماء مولانا راشد محمود سومرو نے ، مولانا عبدالرزاق لاکھو ، صوبائی رہنماء حاجی عبدالماک تالپراور ضلعی رہنماء مولانا براہیم سومرو کے ہمراہ ٹنڈومحمدخان کے مدرسہ جامعہ انوار القرآن قاسمیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، مولانا راشد محمود سومرو نے کہاکہ پرویز مشرف کے آمریت دور میں غلط پالیسیوں کیخلاف ہماری جماعت نے آواز اٹھائی ، لیکن کسی نے بھی دیہان نہیں دیا ، جس کے باعث ملکی حالات خراب ہوتے چلے گئے ، تھر میں معصوم بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث آئے دن جاں بحق ہورہے ہیں ، جس کی ذمیداری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام کی ہم نے حمایت کی ہے ، لیکن اسے قانون کے مطابق چلایا جائے اور قانون امیر اور غریب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری سندھ کی 17شوگر ملوں کے مالک ہیں ، ان کی ایما پر سندھ کے آبادگاروں کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے اور شوگر ملوں کے ملازمین کو بیروزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ کو زرعی طو رپر بھی ناکام کرنا چاہتی ہے ، جمعیت علماء اسلام سندھ اور آبادگاروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہیں ، سندھ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ شہر ی و دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتیں معیسر آسکیں ، اس موقع پر مولانامفتی محمد رمضان سومرو ، سید منظور احمد شاہ ودیگر بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :