ٹنڈومحمدخان ،مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم،

گاؤں حیرن جاگیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ولی محمدرکھڑو سے ڈیڑھ لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین لئے

منگل 30 دسمبر 2014 16:45

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں حیرن جاگیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ولی محمدرکھڑو سے ڈیڑھ لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین لئے جبکہ دوسری واردات میں کپڑے کے ہندو تاجر باکھڑی سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک موٹر سائیکل اور پانچ ہزار روپے نقد موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پولیس اسٹیشن ملاکاتیار میں کرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :