Live Updates

این اے 122پولنگ سٹیشنز کی جانچ پڑتال مکمل ،عمران خان کا مئوقف درست نظر آنے لگا

منگل 30 دسمبر 2014 19:38

این اے 122پولنگ سٹیشنز کی جانچ پڑتال مکمل ،عمران خان کا مئوقف درست نظر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے حلقے این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ کرنے سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے حکم پر 234پولنگ سٹیشنزکے ووٹوں کی انسپکشن مکمل کر لی گئی۔ 22ہزار سے زاہد ووٹوں کی کاؤ نٹرفائلز پرپریزائیڈنگ افسران کے دستخط اورمہرموجودنہیں،درجنوں تھیلوں سے ووٹوں کا ریکارڈ ظاہر کرنے والے فارم نمبر14اور15بھی غائب ہیں۔

انسپکشن کمیشن غلام حسین اعوان نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی مدد سے این اے 122کے 284میں سے 234پولنگ سٹیشنزکے تھیلوں کامعائنہ مکمل کرلیاہے۔ اب صرف 50پولنگ سٹیشنزکامعائنہ باقی ہے۔ معائنہ کے گیاروے روز ستائس پولنگ اسٹشنز کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا اب تک 234سٹیشنزکے ووٹوں میں سے 22ہزارسے زائد ایسے ووٹ برآمد ہوئے ہیں جن کے کاؤنٹرفائلز پر پریذائیڈنگ افسران کے دستخط اورمہروں کے نشان نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق کے نمائندے علی صادق اور عابد حسین اور کرنل ریٹائرڈ مبشر جبکہ عمران خان کی نمائندے شعیب صدیقی، خرم قریشی اور میاں افضل اقبال نے معائنہ کے عمل میں حصہ لیا شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی کمیشن کی رپورٹ سے سب کچھ عیاں ہو جائے گا دستخط و مہر کے بغیر نکلنے والے 22ہزار سے زائد ووٹ جعلی ہیں، متعدد تھیلوں سے ووٹوں کے ریکارڈ ظاہرکرنے والے فارم نمبر14اور15نہیں ملے۔عمران خان کے نمائندے کا کہنا ہے ان کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے 22ہزار سے زاہد ووٹوں کی کاو ¿نٹرفائلز پرپریزائیڈنگ افسران کے دستخط اورمہرموجودنہیں، درجنوں تھیلوں سے ووٹوں کا ریکارڈ ظاہر کرنے والے فارم نمبر14اور15بھی غائب ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :