کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،نجی ائیر لائن کا طیارہ این ایل 148لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، ایئرپورٹ پر ایمر جنسی نافذ ،رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا،حادثے کے حتمی تعین کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئیں
منگل 30 دسمبر 2014 20:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،نجی ائیر لائن کا طیارہ این ایل 148لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت اتار لیا ، تیل پھیلنے کے باعث رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جسکے باعث فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہو ا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 148نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیسے ہی لینڈنگ کی تو طیارے کے اگلے پہیے کا ایکسل راڈ ٹوٹ گیا اور جہاز پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔(جاری ہے)
ائیر پورٹ انتظامیہ نے واقعہ کے بعد ایمر جنسی نافذ کر دی جبکہ امدادی ٹیمیں اورتکنیکی عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا اور مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نیچے اتار لیا گیا ۔
تیل پھیلنے کے باعث رن وے کو بھی عارضی طو رپر بند کر دیا گیا جسکے باعث متعدد پروازوں کو لینڈنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے مہارت کے ساتھ طیارے کو کنٹرول کر لیا اور تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ائیرلائن کو پیش آنیوالے حادثے کی وجوہات کے حتمی تعین کیلئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.