وزیر اعظم کے حکم پر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فوری فراہمی شروع ،ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو 25فیصد کوٹہ کے حساب سے روزانہ گیس ملے گی

منگل 30 دسمبر 2014 20:02

وزیر اعظم کے حکم پر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فوری فراہمی ..

لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حکم پر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فوری فراہمی شروع کر دی گئی ،ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو 25 فیصد کوٹہ کے حساب سے روزانہ گیس ملے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ایکسپورٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جاری تھی مگر دو ہفتے قبل سوئی میں پائپ لائن دھماکے کے بعد ٹیکسٹائل کو گیس کی فراہمی روک دی گئی۔

گزشتہ روز ہونے والے توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے پنجاب کی ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز سے ہی ٹیکسٹائل فیکٹریوں کے لئے 25 فیصد کوٹہ کے مطابق گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب ٹیکسٹائل کے علاوہ پنجاب بھر میں دیگر تمام فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی ایک ماہ سے بند ہے۔

متعلقہ عنوان :