جڑانوالہ ، جادوٹونہ اور سفلی عمل کرنیوالا ’بابا‘ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل، نعش ڈیرہ سے برآمد

منگل 30 دسمبر 2014 20:02

جڑانوالہ ، جادوٹونہ اور سفلی عمل کرنیوالا ’بابا‘ نامعلوم افراد کے ..

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) نواحی گاؤں میں جادوٹونہ اور سفلی عمل کرنیوالا ’بابا‘ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔ نعش ڈیرہ سے برآمد۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چک نمبر 194 گ ب لاٹھیاں والا کا " بابا " سعید جو تعویز دھاگہ اور دیگر عملیات کرتا تھا کو گذشتہ رات بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اہلِ دیہہ کے مطابق مقتول " باباسعید " کے پاس تعویز دھاگہ اور سفلی عمل کروانے والی خواتین کا آنا جانا رہتا تھا اور یہ قتل بھی کسی مرید کی کارستانی ہے۔

متعلقہ عنوان :