کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو حراساں کرنے ،چھاپوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے،مولانا حنیف جالندھری،مدرسہ ریفارمز کی نہیں ایجوکیشن ریفارمز کی بات کی جائے‘ مغربی کلچر کے زیراثر اداروں کو قومی دھارے میں لایا جائیمتفقہ معاملات کو متنازعہ بنانے سے گریز‘ مدارس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے طرزعمل پر نظرثانی کی جائے، وزراء ، سرکاری کمیٹی کے اراکین سے گفتگو
منگل 30 دسمبر 2014 20:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) مدرسہ ریفارمز کی نہیں بلکہ ایجوکیشن ریفارمز کی بات کی جائے‘ دینی مدارس حقیقی قومی دھارے میں ہیں۔ مغربی کلچر کے زیراثر اداروں کو قومی دھارے میں لایا جائے۔ ایکشن پلان میں مدارس کا تذکرہ بدنیتی پر مبنی ہے جس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ ملک بھر میں مدارس پر چھاپوں اور کوائف طلبی کے نام پر دینی مدارس کو حراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
حکومتی سطح پر منعقدہ اجلاس میں وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزراء اور سرکاری کمیٹی کے اراکین سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیرصدارت حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ امور میاں بلیغ الرحمنٰ‘ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات سینیٹر رزینہ عالم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدحنیف جالندھری‘ مفتی منیب الرحمنٰ‘ مولانا یاسین ظفر‘ مولانا عبدالمالک‘ ڈاکٹر عطاء الرحمنٰ‘ مولانا عبدالمصطفیٰ ہزاروی اور مولانا عبدالحیدر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.