تربت ،مند سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد

منگل 30 دسمبر 2014 20:21

تربت ،مند سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء)ضلع تربت کے علاقے مند سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلع تربت کے علاقے مند سے لیویز کو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں لیویز نے تینوں لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی تاہم فوری طور پر تینوں مسخ شدہ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔