لاہور،سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے سے ہلاک
منگل 30 دسمبر 2014 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث دم توڑ گیا،وفاقی حکومت کی طرف سے سزائے موت پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد دل کا دورہ پڑنے اور دماغ کی شریان پھٹنے سے دوسری ہلاکت ہے ۔
(جاری ہے)
لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے قیدی عمررشید کو سوموار کے روز طبی امداد کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں منگل کے روز وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
عمر رشید والٹن روڈ کا رہائشی تھا جس کے خلاف لاہور کے فیکٹری ایریا تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق بلڈ پریشر اور ذہنی دباؤ برین ہیمبرج کا باعث بنا جس سے اسکے دماغ کی شریان پھٹ گئی ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔یاد رہے کہ رواں ماہ 20 دسمبر کو سینٹرل جیل سکھر میں بھی سزائے موت کا ایک قیدی نظام الدین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.