Live Updates

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرشروع

منگل 30 دسمبر 2014 21:19

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرشروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ایک مرتبہ پھر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار اور احسن اقبال اور قانونی مشاورت کے لیے اٹارنی جنرل شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مذاکرات میں شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین اس وقت لندن میں موجود ہین جس کی وجہ سے وہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات