مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہونگے، یہ مسائل کا حل نہیں، حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیگی،چوہدری شجاعت حسین

منگل 30 دسمبر 2014 22:16

مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہونگے، یہ مسائل کا حل نہیں، حکومت اپنی کارکردگی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہونگے، یہ مسائل کا حل نہیں، حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیگی۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف کوحکمرانی کرتے ہوئے کو 24سال ہوچکے ہیں مگر حکومت کے پاس نہ تو پالیسی ہے اور نہ قابلیت، نواز شریف ماضی والی غلطیاں دہرا رہے ہیں، فوجی عدالتوں کے قیام بارے سوال پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد ہی پتا چلے گا کہ اس سے دہشت گردی ختم ہوتی ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :