تین روز قبل لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیا کے طیارے کا ملبہ بحیریہ جاوا سے ملبہ مل گیا ، 40 لاشیں نکا لی گئیں

منگل 30 دسمبر 2014 22:16

تین روز قبل لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیا کے طیارے کا ملبہ بحیریہ جاوا سے ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء)تین روز قبل لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیا کے طیارے کا ملبہ بحیریہ جاوا سے ملبہ مل گیا ہے،سمندر پر تیرتی 40 لاشوں کو نکا ل لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملبے میں طیارے کا دروازہ ، ایمرجنسی سلائیڈ ، لائف جیکٹس اور کچھ دیگر اشیاء شامل ہیں اب اسی جگہ سمندر کی گہرائی میں طیارے کے ملبے کو تلاش کرنے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

سرچ آپریشن میں 30 بحری جہاز، 15 طیارے اور سات ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور روانہ ہوئی تھی اور سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گئی تھی۔طیارے پر عملے کے 7 ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے ۔طیارے کا ملبہ ملنے کے بعد 40 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔