سانحہ پشاور کے خلاف سول سوسائٹی کا شہر کے مختلف حصوں میں احتجاج، پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی

بدھ 31 دسمبر 2014 11:05

سانحہ پشاور کے خلاف سول سوسائٹی کا شہر کے مختلف حصوں میں احتجاج، پولیس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) پشاورمیں سانحہ پشاور کے خلاف شہریوں کا شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاج کیا، پولیس نے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شہریوں کو احتجاج کی اجازت صرف اس شرط پر دی گئی تھی کہ نہ تو دکانیں بند ہوں گی اور نہ ہی سڑکیں بند ہوں گی مگر جب صورتحال اس کے بر عکس گئی تو پولیس کو ایکشن لینا پڑا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن سڑکیں اور دکانیں اب کھول دی گئی ہیں اور شہر میں معمولات زندگی پھر سے بحال ہو گئے ہیں۔