راحت فتح علی نے پاکستانی رقاصہ کو اپنے گانے پر رقص کرنے سے روک دیا، انتظامیہ، حاضرین حیران ہوگئے،

راحت عالمی شہرت یافتہ گلوکار ہیں، جو کچھ کیا اپنے پروٹوکول کے مطابق کیا، منیجر

بدھ 31 دسمبر 2014 11:22

راحت فتح علی نے پاکستانی رقاصہ کو اپنے گانے پر رقص کرنے سے روک دیا، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء)؛ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پاکستانی فنکاراوٴں کیساتھ پر فارم کرنے سے شرمانے لگے۔ لاہورمیں ایک تقریب کے دوران پاکستانی رقاصہ کو اپنے گانوں پر رقص کرنے سے روک دیا۔بھارتی فلموں کو خوبصورت گانوں سے سجانے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پاکستانی فنکاراوٴں کے ساتھ پر فارم کرنے سے شرمانے لگے۔

(جاری ہے)

شادی کی ایک تقریب میں ان کے گانے پر پرفارمنس کیلئے پاکستانی رقاصہ نمرین بٹ کو دعوت دی گئی تو راحت فتح علی خان نے گانا روک دیا اور کہا کہ وہ کسی پاکستانی رقاصہ کو اپنے ساتھ رقص کی اجازت نہیں دیں گے۔ راحت فتح علی خان کی اس بات پر انتظامیہ اور حاضرین حیران رہ گئے۔ راحت فتح علی خان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ وہ ایک عالمی شہرت یافتہ گلوکارہیں۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا اپنے پروٹوکول کے مطابق کیا۔