سلمان خان کو ملک کی بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ نے وطن سے بے وفائی کا مرتکب قرار دیدیا،

بالی ووڈ سٹار پر الزام سری لنکن صدر کی سیاسی مہم چلانے کے باعث لگا

بدھ 31 دسمبر 2014 11:25

سلمان خان کو ملک کی بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ نے وطن سے بے وفائی کا مرتکب ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو ملک کی بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ نے وطن سے بے وفائی کا مرتکب قرار دیدیا ۔ سیاسی پارٹی ایم ڈی ایم کے کے سربراہ وائکو کا یہ بیان بھارتی سیاسی اور سماجی حلقوں میں نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔ سلمان خان آج کل اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کیساتھ ملکر سری لنکا کے صدر راجا پکسا کی سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

راجا پکسا تیسری دفعہ صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں اور سلمان کی سری لنکا میں بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے انہیں بھی اپنی سیاسی مہم میں شامل کر لیا ہے۔ سیاسی رہنماء وائکو کا کہنا ہے کہ جب 2009ء میں سری لنکا کے تامل اثر و رسوخ والے علاقوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی تھیں تو راجا پکسا ہی اقتدار میں تھے لہٰذا ان کی حمایت مناسب طرز عمل نہیں۔ اسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے سلمان خان کو ”بے وفا“ قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :