فرانسیسی شخص کو جسمانی بدبو کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی

بدھ 31 دسمبر 2014 12:06

فرانسیسی شخص کو جسمانی بدبو کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی

ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)یہ بات مشہور ہے کہ دنیا میں پرفیوم ایجاد کرنے والی یورپی قوم نے جسمانی بُو سے بچنے کے لئے روز نہانے کہ بجائے طرح طرح کی خوشبوئیں بنا لیں مگر حال ہی میں فرانس،پیرس کے شہری کو ایک امریکی ہوائی جہاز سے محض اس لئے اتار دیا گیا کہ اس سے ناقابلِ برداشت بد بو ا ٓرہی تھی۔جہاز کے عملے نے یہ ایکشن تین،چار مسافروں کی شکایت پر کیا۔

(جاری ہے)

جہاز امریکہ کی ریاست ڈیلاس ،ٹیکساس جا رہا تھا جہاں مسافروں نے جہاز اڑنے سے پہلے اس 27 سالہ فرانسیسی کے بارے میں شکایت کی اور جب اس مسافر نے جہاز کے واش روم میں جانے کی کوشش کی تو عملے نے سیکورٹی بلوا کر اسے زبردستی جہاز سے اتار دیا اور اس سے جا کر نہانے کے لئے بھی کہا۔ایئر لائن کا موقف ہے کہ اس شخص کو سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر ہرگز نہیں اتارا گیا بلکہ مسافروں کی شکایت پر ایسا کیا گیا ہے ۔