ایڈمنٹن ، تین مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا گیا،

ہلاک ہونے والوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس سربراہ نے ہلاکوتں کو گھریلو تشدد کانتیجہ قرار دیدیا

بدھ 31 دسمبر 2014 12:20

ایڈمنٹن ، تین مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا گیا،

ایڈمنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے دارالحکومت ایڈمنٹن میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا گیاایڈمنٹن ولیس کے سربراہ روڈ نیچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ہلاکتوں کو گھریلو تشدد کا نتیجہ قرار دیا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کی لاش پیر کی رات اس وقت ملی تھی جب پولیس نے جنوبی ایڈمنٹن کے ایک گھر میں اسلحے کی موجودگی کی شکایت پر چھاپہ مارا تھا۔

شام میں پولیس نے شہر کے شمال مشرقی علاقے میں ذہنی دباوٴ کے شکار مرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا تاہم اس کے چند گھنٹوں بعد اسی علاقے میں واقع ایک گھر سے تین خواتین، دو مردوں، ایک لڑکے اور ایک لڑکی لاش ملی۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے سربراہ نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے لیکن یہ ایڈمنٹن کے لیے انتہائی برا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الگ الگ واقعات محسوس نہیں ہوتے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ سب ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔نیچ نے بتایا کہ ایڈمنٹن بیڈروم کمیونٹی کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک مرد کی بھی لاش ملی جس کا حلیہ ذہنی دباوٴ کا شکار اس شخص سے ملتا جلتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے تفتیش کاروں نے تینوں مقدمات کا ایک دوسرے سے تعلق دریافت کر لیا تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔پولیس کے ترجمان اسکاٹ پیٹرسن نے کہا کہ یہ انتہائی الجھا ہوا مقدمہ ہے اور ابھی خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہٰذا مکمل وسوخ یہ بات کہنا مشکل ہے کہ تینوں کارروائیوں میں کیا تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :