اسٹیج کی اداکاراؤں نے اپنی شہرت ،ڈیمانڈ کو برقرار رکھنے کیلئے ڈراموں ہالوں میں جعلی پرستار بٹھانا شروع کر دیئے

بدھ 31 دسمبر 2014 12:53

اسٹیج کی اداکاراؤں نے اپنی شہرت ،ڈیمانڈ کو برقرار رکھنے کیلئے ڈراموں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) اسٹیج کی اداکاراؤں نے اپنی شہرت اور ڈیمانڈ کو برقرار رکھنے کیلئے ڈراموں ہالوں میں جعلی پرستار بٹھانا شروع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی بعض اداکاراؤں نے اپنی گرتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ڈرامہ ہالوں میں اپنے بندے بٹھانا شروع کر دیئے ہیں جن کی ٹکٹ کے پیسے بھی اداکارائیں اپنی جیب سے ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جب یہ اداکارائیں اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لئے آتی ہیں تو ان کے بٹھائے ہوئے جعلی پرستار ان کو بھرپور داد دینے کے لئے مختلف حربے شروع کر دیتے ہیں جن میں اداکاراؤں کی جانب نوٹ پھینکنا ، پھولوں کی مالائیں اور بھنگڑے ڈالنا قابل ذکر ہیں ۔ اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکات سے وقتی طور پر تو توجہ حاصل کی جا سکتی ہے مگر ان سے کوئی بڑی اداکارہ نہیں بن سکتی ۔