2014ء کا سال پاکستان کیلئے ملا جلا رہا جہاں عوام کو سانحہ پشاور جیسے المناک واقعے دیکھنا پڑے

بدھ 31 دسمبر 2014 13:00

2014ء کا سال پاکستان کیلئے ملا جلا رہا جہاں عوام کو سانحہ پشاور جیسے المناک ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) 2014ءء کا سال پاکستان کیلئے ملا جلا رہا جہاں عوام کو سانحہ پشاور جیسے المناک واقعے دیکھنا پڑے وہاں پر حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی‘ گیس بحران کی شدت میں اضافہ‘ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ دہشتگردی جیسے واقعات بھی عوام نے 2014ءء میں دیکھے 2014ءء میں ہی پاکستان کی تاریخ کے طویل ترین دھرنے ہوئے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ بھی قوم نے دیکھا جہاں پولیس نے بربریت کی انتہاء کی تو وہاں پر گلو بٹ جیسا کردار بھی 2014ءء میں عوام کے سامنے آیا اسی طرح 2014ءء میں ہی دہشتگردوں کو پھانسیاں دینے کا آغاز بھی ہوا تو وہاں پر پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب بھی شروع کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا گزشتہ سال سانحہ واہگہ بارڈر بھی قوم کو دکھ دیکر گیا اگر یہ کہا جائے کہ 2014ءء غم کا سال رہا تو بے جا نہیں ہوگا 2014ءء میں ہی سانحہ ٹمبر مارکیٹ‘ سانحہ انار کلی بھی پیش آئے‘ 2014ءء میں ہی سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 72 ہزار مقدمات درج ہوئے جن میں چوری‘ ڈکیتی‘ قتل‘ راہزنی‘ دہشتگردی جیسے مقدمات بھی شامل ہیں ‘ 2014ءء میں ہی سیاسی اور عسکری قیادت نے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ 2015ءء پاکستان کیلئے کیسا ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :