ڈاکٹر خالد سومرو کے بیٹے بلاول کے خلاف الیکشن لڑیں گے،

میرے والد کے قاتل مجھے بھی دھمکیاں د ے رہے ہیں ،سندھ میں ہر شعبے میں مبینہ طور پرکرپشن عروج پر ہے ، مولانا راشد سومرو

بدھ 31 دسمبر 2014 13:21

ڈاکٹر خالد سومرو کے بیٹے بلاول کے خلاف الیکشن لڑیں گے،

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) سندھ کے مقتول سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو نے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کی نشست پرچیلنج کر نے کااعلان کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد سومرو نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا چمچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی قسم کے اختیارات نہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے الزام لگایا کہ ہر شعبے میں مبینہ طور پرکرپشن عروج پر ہے۔مولانا راشد سومرو نے اپنے والد ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے قاتل انھیں بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان اپنے حامیوں سمیت سندھ کے لیے جان دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :