Live Updates

برطانوی میڈیا نے بھی عمران خان کی شادی کی خبر بریک کردی ،اہم دعویٰ

بدھ 31 دسمبر 2014 14:02

برطانوی میڈیا نے بھی عمران خان کی شادی کی خبر بریک کردی ،اہم دعویٰ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ شادی پاکستان کے بعد اب برطانوی میڈیا میں بھی خبروں کا موضوع بن گئی ہے اور مشہور اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق عمران خان کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ اخبار نے عمران خان فیملی کے ایک قریبی دوست کے حوالے سے بتایا ہے کہ قریبی عزیز اور خصوصاً عمران خان کی بہنیں اس شادی کے خلاف تھیں اور وہ حیران تھیں کہ یہ شادی سرانجام پاچکی تھی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاندان اور پی ٹی آئی کے اہم لوگوں نے عمران خان کو سمجھانے بجھانے کی کافی کوشش کی، لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں۔ پاکستانی صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے تاحال شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کی مبینہ بیوی ان کی سیاسی پارٹی میں اہم کردار کی خواہشمند ہیں اور خود کو مستقبل کی خاتون اول کے طور پر دیکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں ایک عرصہ سے گردش کررہی تھیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی سابقہ Weather Girl (موسم کا حال بتانے والی خاتون) سے شادی کرنے والے ہیں اور رواں ماہ کے اواخر میں نکاح کی خبریں بھی سامنے آگئیں جو روزنامہ پاکستان اپنے قارئین تک پہنچاچکاہے ۔ ”ڈیلی میل“ کے مطابق 41 سالہ ریحام خان تین بچوں کی والدہ ہیں۔ وہ لیبیا میں خیبرپختونخواہ کے پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور برطانیہ میں مقیم رہ چکی ہیں، جبکہ آج کل ایک پاکستانی نیوز چینل پر بطور اینکر کام کررہی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :