لینڈنگ کے دوران ٹائر جام ، پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

بدھ 31 دسمبر 2014 14:19

لینڈنگ کے دوران ٹائر جام ، پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) بیرون ملک سے لاہورپہنچنے والا قومی ایئرلائن کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اور ٹائر جام ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بند ہوگئے ہیں ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758لندن سے لاہور پہنچی تھی جہاں طیارے نے کریش لینڈنگ کی اور ٹائر جام ہونے کی وجہ سے رن وے کے درمیان ہی رک گیا ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان نے بتایاکہ معمولی تکنیکی خرابی ہوئی ہے ، متبادل رن وے چھوٹا ہے اور بڑے طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات ہوتی ہیں تاہم طیارے نے کوئی کریش لینڈنگ نہیں کی ، جلد ہی رن وے کلیئرکردیاجائے گا۔ یادرہے کہ گذشتہ شام عین لینڈنگ کے وقت شاہین ایئرلائن کے طیارے کی نوز سے پرندہ ٹکراگیاتھا جس کی وجہ سے طیارہ بے قابو ہوگیا اور دائیں طرف کچے میں مڑگیا تاہم پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مذکورہ طیارہ تاحال نہیں ہٹایاجاسکا جس کی وجہ سے مرکزی رن وے بند ہے جبکہ متبادل رن وے بھی پی آئی اے کے طیارے کی وجہ سے بند ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :