کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردینگے، کمار سنگاکارا

بدھ 31 دسمبر 2014 14:55

کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردینگے، کمار سنگاکارا

کرائسٹ چرچ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کر دینگے، انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

کمار سنگاکارا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سنگاکارا نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔