دھونی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے

بدھ 31 دسمبر 2014 14:57

دھونی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر ..

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) مہندرا سنگھ دھونی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔

(جاری ہے)

دھونی نے کینگروز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر کے مونگیا کا ایک ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کا ریکارڈ توڑا۔ میلبورن میں کینگروز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں دھونی نے انتہائی شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے دوسری اننگز میں رائن ہیرس کا کیچ لیکر میچ میں وکٹوں کے پیچھے نواں شکار مکمل کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔