سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے‘ برینڈن میکولم

بدھ 31 دسمبر 2014 14:57

سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ..

کرائسٹ چرچ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ مہمان ٹیم کے خلاف آخری میچ میں ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشام کی کارکردگی قابل ستائش ہے اسکے علاوہ انہوں نے باؤلرز کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :