آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے ایشٹن ایگر کو ٹیم میں طلب کر لیا

بدھ 31 دسمبر 2014 14:58

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے ایشٹن ایگر کو ٹیم میں طلب ..

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے آل را?نڈر ایشٹن ایگر کو ٹیم میں طلب کر لیا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ایشٹن کو اس سے قبل دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں آخری بار ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ یہ فیصلہ سٹیو او کیفی کیلئے مایوس کن ہے کیونکہ کیفی نے رواں برس پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ڈیبیو ٹیسٹ میں عمدہ با?لنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :