سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی طبیعت بگڑ گئی

بدھ 31 دسمبر 2014 15:01

سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی طبیعت بگڑ گئی

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس پر اُنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ ابتدائی طورپر شاہی خاندان کی طرف سے بیماری کی نوعیت کے بارے میں بیان سامنے نہیں آیا تاہم جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ 90سالہ شاہ عبداللہ کی کمر میں تکلیف رہتی ہے اوراِسی مسئلے کی وجہ سے اُن کا آپریشن بھی ہوچکاہے ۔