اپنا نقطہ نظر پیش کر دیا، حکومت کے ساتھ مزید نشست کی گنجائش نظر نہیں آتی: شاہ محمود قریشی

بدھ 31 دسمبر 2014 15:57

اپنا نقطہ نظر پیش کر دیا، حکومت کے ساتھ مزید نشست کی گنجائش نظر نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر پیش کر چکی ہے، مذاکرات کیلئے حکومت کے ساتھ مزید نشست کی گنجائش نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کی 21 نشستیں ہوئیں جس دوران پی ٹی آئی نے بے پناہ لچک دکھائی تاہم اب ہمیں مزید نشست کی گنجائش نظر نہیں آتی اور حکومتی رویہ دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس 6 جنوری کو ہو گا جس میں حکومتی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی پوری کوشش کی تاہم عمران خان حکومتی رویے سے مطمئن نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :