انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

بدھ 31 دسمبر 2014 16:19

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست ..

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق نئے سال میں دونوں طرز کی کرکٹ میں بلے بازی پر جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈیویلیئرز کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ ایک روزہ میچز میں کوئی پاکستانی بلے باز فہرست میں جگہ نہ بنا سکا اور ٹیسٹ میچز میں 2 پاکستانیوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز 893 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا دوسرے اور جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں، 10 بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں یونس خان ساتویں اور مصباح الحق 10 ویں نمبر پر ہیں جب کہ کامیاب بیٹسمینوں کی فہرست میں انجیلو میتھیوز، اسٹیون اسمتھ، شیونارائن چندرپال، ڈیوڈ وارنر اور جوائے روٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

10 بہترین بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقی بولر ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں،ریان ہیرس دوسرے، رنگانا ہیرات تیسرے، ورنون فلینڈر چوتھے، مچل جونسن پانچویں، جیمس انڈریسن چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، اسٹارٹ براڈ آٹھویں ، ٹم ساوٴتھی نویں اور کیمر روچ دسویں نمبر پر ہیں۔ایک روزہ میچز میں 10 بہترین بیٹسمیوں کی فہرست میں جنوفی افریقا اور بھارت کے 3،3 سری لنکا کے 2 اور ا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے جگہ بنائی ہے جب کہ قومی ٹیم کا کوئی بیٹسمین ون ڈے میچز کے 10 بہترین کھلاڑیوں میں جگہ نہ بنا سکا۔

ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، شیکر دھاون، جارج بیلی، تلکرانے دلشان، کوائنٹم ڈی کوک، کین ولیمسن اور مہندرا سنگھ دھونی شامل ہیں۔ اسی طرح ایک روزہ میچز میں 10 بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کے 2،2 جب کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، آسٹریلیا ، بنگلادیش، سری لنکا اور جنوبی افریقا کے ایک ایک بولر نے جگہ بنائی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ٹاپ ٹین بولرز میں سرفہرست ہیں جب کہ سعید اجمل دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، کیمر روچ پانچویں، مچل جونسن چھٹے، جیمس انڈریسن ساتویں، سچترا سینایاکے آٹھویں، بھوویشنر کمار نویں اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان دسویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :