مسجد میں دل کا دورہ پڑنے سے 40 سالہ نمازی جاں بحق

بدھ 31 دسمبر 2014 17:05

مسجد میں دل کا دورہ پڑنے سے 40 سالہ نمازی جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) مسجد میں دل کا دورہ پڑنے سے 40سالہ نمازی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاﺅن کا رہائشی کاشف نذیر ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی میں کسی کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا جہاں نماز کا وقت ہونے پر مسجد چلاگیا، نماز کی ادائیگی کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث زمین پر گر گیا، دیگر نمازیوں نے اس کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔