ورلڈ کپ 2015ءکا شیڈول جاری

بدھ 31 دسمبر 2014 17:20

ورلڈ کپ 2015ءکا شیڈول جاری

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)2015 میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے37میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔ اس ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ شائقین 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو بھی فلڈ لائٹس میں دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42میچز میں ٹیموں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہوگا اور ہر ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے سرڈھڑ کی بازی لگائے گی۔ ان میچز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو پول اے اور پول بی میں رکھا گیا ہے۔پول اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ پول بی میں جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان، ویسٹ انڈیز ، زمبابوے، آئرلینڈ اور یو اے ای کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔