نیوزی لینڈ میں نئے سال کا شاندار استقبال، آتش بازی کا مظاہرہ

بدھ 31 دسمبر 2014 17:36

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا شاندار استقبال، آتش بازی کا مظاہرہ

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)سال دو ہزار چودہ کے آخری لمحات رخصت ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں رات بارہ بجتے ہی منچلے نئے سال کا جشن منائیں گے لیکن نیوزی لینڈ اور اس کے قریبی علاقے کرسمس آئی لینڈ کے شہری دو گھنٹے قبل ہی دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کو خوش آمدید کہ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے علاقے Chatham Islands میں شہریوں نے روایتی جوش وخروش کے ساتھ نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ روس، نورفوک آئی لینڈ، آسٹریلیا کے کچھ علاقوں میں بھی نئے سال کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔