کراچی، منگھو پیر سے اہم طالبان کمانڈر کا بھائی گرفتار ، گھر میں ٹارچر سیل بھی بنا رکھا تھا

بدھ 31 دسمبر 2014 19:13

کراچی، منگھو پیر سے اہم طالبان کمانڈر کا بھائی گرفتار ، گھر میں ٹارچر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء) کراچی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کر کے طالبان کمانڈر کا بھائی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس ادارو ںنے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھو پیر کے علاقے میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر کا بھائی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت صدام خان کے نام سے کی ہے جبکہ یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں ٹارچر سیل بھی موجود تھا جبکہ پولیس نے وہاں سے ایذا رسانی کے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزم صدام خان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :