سال 2014ء پاکستان کرکٹ کیلئے زیادہ بہترثابت نہ ہوا،تینوں طرز کے مقابلں میں فتح کی نسبت زیادہ میچزمیں شکست کاسامناکرناپڑا،ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 40فیصدرہا،ون ڈے انٹرنیشنل میں 37.50فیصد اور ٹی ٹونٹی میں کامیابی کاتناسب42.85فیصدرہا،آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا بتیس برس بعد وائٹ واش کرنا ٹیم کی سال کی سب سے اعلی کارکردگی تھی

بدھ 31 دسمبر 2014 19:34

سال 2014ء پاکستان کرکٹ کیلئے زیادہ بہترثابت نہ ہوا،تینوں طرز کے مقابلں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) سال 2014ء پاکستان کرکٹ کے لئے زیادہ بہترثابت نہ ہوسکا،ٹیسٹ ،ون ڈے انٹرنیشنل اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کوفتح کی نسبت زیادہ میچزمیں شکست کاسامناکرناپڑا،قومی کرکٹ ٹیم کوہوم سیریزبھی نیوٹرل وینوزپرکھیلناپڑیں۔گزشتہ سال پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3ٹیموں کے خلاف 10ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے4میچ جیتے،4میچ ہارے اور2بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب40فیصدرہا۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران6ٹیموں کے خلاف16میچ کھیلے جن میں سے6میں کامیابی سمیٹی اور10میچ ہارے ، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب37.50فیصدرہاجبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان نے 5ٹیموں کے خلاف7ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جن میں سے 3میچ جیتے،4میچوں میں شکست کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب42.85فیصدرہا۔پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں افعانستان کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاافعانستان کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف3میچ کھیلے اورتینوں میچوں میں شکست ہوئی آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی جیت کاتناسب صفرفیصدرہا۔بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتابنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔

بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔نیوزی لینڈکے خلاف5میچ کھیلے 2میچ جیتے اور3میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب40فیصدرہا۔سری لنکاکے خلاف5میچ کھیلے ایک میچ جیتااور4میچ ہارے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب 20فیصدرہا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں میں کامیابی حاصل کی آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا بتیس برس بعد وائٹ واش کرنا ٹیم کی سال کی سب سے اعلی کارکردگی تھی۔ یونس خان نے دبئی اور کپتان مصباح الحق نے ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پاکستان کو بیس برس بعد آسٹریلیا کے مقابل ٹیسٹ سیریز میں سرخرو کیا۔ مصباح نے ابوظہبی میں ہی چھپن گیندوں پر سینچری بنا کر عظیم ویوین رچڑڈز کا تیز ترین ٹیسٹ سینچری کا اٹھائیس سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

نیوزی لینڈکے خلاف3ٹیسٹ میچ کھیلے ایک میچ جیتا،ایک میچ ہارا اورایک میچ ڈراہوانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف5ٹیسٹ میچ کھیلے،ایک میچ جیتا،3میچ ہارے اورایک میچ ڈراہواسری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب20فیصدرہا۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف2میچ کھیلے،ایک میچ جیتااورایک میچ ہاراآسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتابنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔بھارت کے خلاف ایک میچ کھیااورہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدرہا۔نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے ایک میچ جیتااورایک میچ ہارانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدرہا۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدرہا۔