الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سونوخان بلوچ ریٹائرڈہوگئے،مسرت خان قائمقام الیکشن کمشنرمقرر

بدھ 31 دسمبر 2014 19:36

الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سونوخان بلوچ ریٹائرڈہوگئے،مسرت خان قائمقام ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن کے سینئر آفیسر سونو خان بلوچ بحیثیت صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا ریٹائرڈ ہوگئے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی جگہ جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا مسرت خان کو قائم مقام صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ، خیبر پختون خوا کے جملہ افسران نے سونو خان بلوچ کے اعزاز میں شاندار الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا۔ تقریب خطاب کرتے ہوئے سونو خان بلوچ نے کہا کہ وہ بحیثیت الیکشن آفیسر ، الیکشن کمیشن میں تعینات ہوئے اور مختلف مقامات پر اپنے ذمہ داریاں بخوبی انجام دئے۔ انہوں نے مقدور بھر الیکشن کمیشن کی احکامات اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی امیج کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران سے اپنے خطاب میں اپنے تجربات شئر کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ الیکشن کا کام ایک شیڈول کے مطابق چلتا ہے۔ اس لئے تمام آفیسرز بشمول سٹاف اس شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مستعدی سے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر فرائض منصبی انجام دیں۔آخرمیں مسرت خان، ڈائریکٹر الیکشن طالب حسین، ریجنل الیکشن کمشنر بنوں احمد نواز اور ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ محمد یوسف خٹک نے تمام آفیسرز کی جانب سے سونوخا ن بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگار ی شیلڈ اور تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :