محمد حفیظ نے غیر سرکاری باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا ، نتیجہ 6 جنوری کو سامنے آئے گا

بدھ 31 دسمبر 2014 20:20

محمد حفیظ نے غیر سرکاری باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا ، نتیجہ 6 جنوری کو سامنے ..

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء)باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کے بعد پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا غیر سرکاری باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی بناءپر باﺅلنگ کروانے سے روک دیا تھا جبکہ انہوں نے بھارتی شہر چنئی میں غیر سرکاری باﺅلنگ ٹیسٹ دے دیا جس کا نتیجہ 6 جنوری کو آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد حفیظ نے اپنے باﺅلنگ ایکشن میں نمایاں تبدیلی کی ہے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی باﺅلنگ کروا سکیں گے جبکہ پی سی بی کو ان کے ٹیسٹ میں کلئیر ہونے کی پوری امید ہے۔