ایل او سی فائرنگ واقعہ :بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا شدید احتجاج

بدھ 31 دسمبر 2014 21:07

ایل او سی فائرنگ واقعہ :بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء) پاکستان کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی پر بلا اشعال فائرنگ پر ذمہ داری کا ثبوت دے اور لائن آف کنٹرول پر امن کو یقینی بنائیں۔پاکستان نے بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کے شہید ہونے والے جوانوں کو دھوکے سے شہید کرنے کی تحقیقات کروائی جائیںاور واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔