سابق صدر آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی

بدھ 31 دسمبر 2014 22:08

سابق صدر آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مجوزہ فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام سمیت حکومت کے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں کیونکہ پوری قوم یکجاہو کر ہی سانحہ پشاور کے غم بھرسکتی ہے۔