سعودی عرب کے علیل شاہ عبداللہ کی طبیعت بگڑنے پر انھیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،شاہ عبداللہ کے77 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد نامزد کیا گیا تھا،شاہ عبداللہ کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر کے بعد تیل کی قیمت میں کمی کے باعث مندی کا شکار سعودی بازارِ حصص مزید پانچ پوائنٹس گر گیا
بدھ 31 دسمبر 2014 23:06
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) سعودی عرب کے علیل شاہ عبداللہ کی طبیعت بگڑنے پر انھیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہی کورٹ نے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ شاہ عبداللہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ریاض کے عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں داخل کروایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کی طویل عمر اور مختصر عرصے میں ان کی خراب صحت کے باعث شاہی خاندان کے مستقبل کے حوالے سے تحفظات کو جنم دیا ہے۔
شاہ عبداللہ کے77 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔شاہ عبداللہ کی انتہائی خراب صحت کے باعث گذشتہ کچھ عرصے سے شہزادہ سلمان ہی مختلف تقریبات میں ان کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔(جاری ہے)
رواں سال کے اوائل میں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ڈپٹی ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔
ایک لمبے عرصے سے شاہ عبداللہ کے منظر عام پر نہ آنے سے سوشل میڈیا پر گذشتہ سال سے ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔کمر میں تکلیف کے باعث ان کے دو آپریشن ہو چکے ہیں جن میں 13 گھنٹے کا ایک طویل آپریشن بھی شامل ہے۔ 2010 میں وہ تین ماہ تک امریکہ میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔شاہ عبداللہ نے 2005 میں سعودی عرب کا اقتدار سنبھالا برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ عبداللہ کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر کے بعد تیل کی قیمت میں کمی کے باعث مندی کا شکار سعودی بازارِ حصص مزید پانچ پوائنٹس گر گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 8فروری کو اکثریت نہیں لینے دی گئی
-
بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی
-
شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، باہمی فائدے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
-
حکومت کا اہم تعیناتیوں کے لیے عمر کی حد 65سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت 100 روپے ہو جانے کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی کے فوری نفاذ، انسانی امدادی راہداری کھولنے اور بڑے انسانی بحران کو روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کم ہو گئی
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات
-
نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے جاتی عمرہ فارمزکے باہر اڈا پلاٹ چوک پہنچ گئے
-
فریقین ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جس سے ایک نیا تباہ کن تصادم شروع ہو جائے. صدرپوٹن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.