نیا سال ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کامیابی کا سال ہوگا، نواز شریف

جمعرات 1 جنوری 2015 10:55

نیا سال ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کامیابی کا سال ہوگا، نواز شریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے 2015 کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہل وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں ، 2015 دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا سال ہوگا ۔ اسلام آباد سے جاری پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سال کی آمد پر وطن عزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 2015 دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سال ہوگا ، دہشتگردی کیخلاف تاریخ ساز کامیابی کیلئے ہر فرد کردار ادا کرنے کیلئے مستعد ہے ، مشکل حالات کے باوجود کامیابی پاکستانیوں کا مقدر بنے گی ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیا سال روشن مستقبل کی امید بن کر طلوع ہوا ہے ۔ پاکستانی معاشرہ جلد یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ اقتصادی خوشحالی سے ہمکنار ہوگا ، حکومت نے قوم کیلئے جو پروگرام دیا ہےاس پر خلوص دل سے پیشرفت جاری ہے ۔ عوام کے لیے جاری منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دعا ہے 2015 خیر و برکت امن و آشتی کا سال ثابت ہو ۔

متعلقہ عنوان :