جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا،

تیسرا ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کرینگے  ہاشم آملہ کا انٹرویو

جمعرات 1 جنوری 2015 12:01

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ (کل) ..

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ (کل) جمعہ سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے میدان میں اتاریں گے ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کرینگے، انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے ٹیم نے بہت کوشش کی تاہم اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی، انہوں نے کہا کہ آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرنے کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیلی، کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کی تاہم بدقسمتی سے کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-0 سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پورٹ الزبتھ میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :