خیرپور بار کونسل کے انتخابات 10 جنوری تک ملتوی

جمعرات 1 جنوری 2015 14:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خیرپور بار کونسل کے انتخابات سندھ بار کونسل کے حکم پر 10 جنوری 15ء تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایڈوکیٹ منظور حسین انصاری کی قیادت میں وکلاء نے مذکورہ حکم کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وکلا کے ایک ہنگامی اجلاس میں ایک عبوری باڈی منتخب کی گئی جس کے مطابق سینئر وکیل علی ڈنو شیخ کو صدر‘ محب شاہ لکیاری کو نائب صدر‘ قلندر بخش کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے