Live Updates

ابھی دوسری شادی کا وقت نہیں،سانحہ پشاور کی وجہ سے قوم سوگ کے عالم میں ہے :عمران خان

جمعرات 1 جنوری 2015 14:38

ابھی دوسری شادی کا وقت نہیں،سانحہ پشاور کی وجہ سے قوم سوگ کے عالم میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ابھی شادی کا صحیح وقت نہیں ہے کیونکہ سانحہ پشاور کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنی دوسر ی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ اگر دوسری شادی ہو تو اس میں بچوں بھی شرکت بھی لازمی ہوتی ہے کیونکہ دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنے تمام سپورٹرز کے سامنے دھرنے میں ا پنی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ابھی دوسری شادی کا وقت نہیں ہے اس وقت پوری قوم سانحہ پشاور کی وجہ سے سوگ کے عالم میں مبتلا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :