امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے-منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع

جمعرات 1 جنوری 2015 15:22

امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے-منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فلیگ میٹنگ پر ہونے والی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دیریا امن کی کوششوں میں مشکلات ناکھڑی کی جائیں- ہماری امن کی خواہش کو بھارتی ہماری کمزوری نہ سمجھے- ہم بھارت کو ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ اور 5 سے 6 ماہ کے دوران ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والے حملے خطے میں امن کی کوشش کو ضائع کرسکتے ہیں- دنیا بھر میں فلیگ میٹنگ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے اور بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے-

متعلقہ عنوان :