2014ء میں شاندارٹیسٹ پرفارمنس، پاکستان کرکٹ ٹیم پرڈالرزکی برسات ہوگی۔۔۔

ٹیسٹ رینکنگ میں سیزن کا اختتام چوتھی پوزیشن پرکرنیوالی گرین شرٹس کو ایک لاکھ سترہزارڈالرزکا بونس ملے گا، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پرپاکستان کوخطیرانعامی رقم ملے گی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:24

2014ء میں شاندارٹیسٹ پرفارمنس، پاکستان کرکٹ ٹیم پرڈالرزکی برسات ہوگی۔۔۔

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) 2014ء میں شاندارٹیسٹ پرفارمنس کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم پرڈالرزکی برسات ہوگی، سیزن کا اختتام رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پرکرنیوالی قومی ٹیم کوآئی سی سی کی جانب سے ایک لاکھ سترہزارڈالرزملیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم پرہوگی نوٹوں کی بارش،ٹیسٹ رینکنگ میں سیزن کا اختتام چوتھی پوزیشن پرکرنیوالی ٹیم کوایک لاکھ سترہزارڈالرزکا بونس ملے گا،آئی سی سی رینکنگ کی سالانہ کٹ آف ڈیٹ یکم اپریل ہوتی ہے لیکن اس بارفروری مارچ میں ورلڈ کپ کی وجہ سے جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچزسیزن کے آخری مقابلے ہیں۔

پروٹیزٹیم پانچ لاکھ ڈالرزاورٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹرافی حاصل کرنے سے صرف ایک ڈرا کے فاصلے پرہے، دوسرے نمبرپررہنے والی ٹیم کے حصے میں تین لاکھ نوے ہزارڈالرزآئیں گے۔ سیزن کے اختتام پرپاکستان کی چوتھی پوزیشن کوکوئی خطرہ نہیں ہے اسلئے قومی ٹیم ایک لاکھ سترہزارڈالرزکے انعام کی مستحق قرارپائی، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پرپاکستان کوخطیرانعامی رقم ملے گی، پاکستان نے آسٹریلیا کوٹیسٹ سیریزمیں دوصفرسے شکست دے کررینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ #/s#

متعلقہ عنوان :