دھونی اچھے کھلاڑی ہی نہیں بہترین انسان ہیں:مائیکل کلارک

جمعرات 1 جنوری 2015 15:30

دھونی اچھے کھلاڑی ہی نہیں بہترین انسان ہیں:مائیکل کلارک

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دھونی کی کمی کو محسوس ہوگی۔

(جاری ہے)

مائیکل کلارک نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں دھونی کا زبردست خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہناتھا کہ خراج تحسین اس لیے نہیں کہ وہ اچھے کھلاڑی تھے لیکن میں نے جن کے خلاف کھیلا ان میں بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہاہے۔